18 جولائی 2015 - 10:47
شام میں دھشتگردوں کے خلاف فوج کی کامیاب کاروائیاں

شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف، شامی فوج اور عوامی دستوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے جوانوں نے شام کے مغربی صوبے لاذقیہ میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر کے علاقے کی متعدد پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ شام کی عوامی فورس نے بھی کویرس ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ صوبہ حلب میں ہونے والی اس کارروائی میں بھی متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ شام کے السویدا صوبے میں بھی شامی افواج نے دہشت گردوں کی متعدد گاڑیوں کو نشانہ بناکر تباہ کر دیا۔ شام کی مسلح افواج نے ریف دمشق صوبے کے خان شیخ، مغر المیر اور بیجن علاقوں میں بھی متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ صوبہ قنیطرہ میں بھی فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے ایک گودام کو نشانہ بنا کر اسے تباہ کر دیا۔ دھماکے میں متعدد دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲